معارف اسلامی اور عالم اسلام کی اہم خبری‏ں

۱۷ مطلب با موضوع «اردو خبریں» ثبت شده است

اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین کے لئے صرف 140 بسوں کی منظوری

چہلم امام حسین (ع) کے لئے پاکستان بھر سے زائرین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اب تک صرف ایک سو چالیس بسوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ابلاغ:چہلم امام حسین (ع) کے لئے پاکستان بھر سے زائرین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

محرم الحرام اور صفر المظفر میں ملک کے طول و ارض سے بڑی تعداد میں زائرین زمینی راستے سے مقامات مقدسہ کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔

مذہب جعفریہ کے مطابق محرم اور صفر کی خاص تاریخوں میں زیارات مقدسہ پر حاضری بہت ہی خاص مقام و منزلت کی حامل ہے۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰

پاک فوج کا سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج "الصمصام" نامی فوجی مشقیں کریں گی۔

ابلاغ: پاکستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک – سعودی مسلح افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی مسلح افواج کے دستے پاک فوج کے ساتھ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۱

عالمی طاقتیں پاک ایران تعلقات میں پیشرفت کے خواہاں نہیں.جمعیت علمائے اسلام ف

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں پاک ایران تعلقات میں پیشرفت کے خواہاں نہیں ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشکلات کا واحد حل رابطہ سازی اور مذاکرات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو دئے گئے انٹرویو میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جب حکومتوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہوتے ہیں تو اکثر و بیشتر مسائل اٹھانے کیساتھ ساتھ تجاویز بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ ...

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰

حافظ سعید کو ایم پی او کے تحت نظربند رکھا جائے گا

حافظ سعید کو ایم پی او کے تحت نظربند رکھا جائے گا

پنجاب حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے دیگر چارساتھیوں کی نظربندی میں توسیع کےلیے دی گئی درخواست سے دست بردار ہوگئی۔

ابلاغ کے مطابق حافظ سعید سمیت پانچوں رہنماؤں کی نظربندی جاری رہے گی تاہم یہ نظر بندی مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت ہو گی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی صدارت میں فیڈرل ریویو بورڈ کا سیشن ہوا جو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست کی سماعت کررہا ہے۔

پنجاب کی وزارت داخلہ کے ایک سیکشن افسر نے بورڈ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حافظ سعید کی نظربندی کے لیے جاری نوٹی فیکیشن کی توسیع نہیں کی اور اس درخواست سے دست بردار ہونا چاہتی ہے۔

صوبائی حکومت نے حافظ سعید کی نظر بندی کی توسیع کے لیے پانچویں مرتبہ درخواست دی تھی تاہم انھیں رواں ماہ کے آخر تک موجودہ آرڈر کے تحت ہی نظربند رکھا جائے گا۔

دوسری جانب حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں نے ایم پی او کے تحت اپنی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے رواں سال 31 جنوری کو حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن 11-ای ای ای (1) کے تحت نظر بند کیا تھا۔

جماعت الدعوہ کے سربراہ پر بھارت اور امریکا کی جانب سے 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا جہاں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں 6 امریکی بھی شامل تھے لیکن انھوں نے مسلسل ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں 2012 میں امریکا نے ان حملوں میں حافظ سعید کےمبینہ کردار کے باعث ان کی انعامی رقم دس ملین ڈالر مقرر کی تھی۔

حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ بھی حافظ سعید کی نظر بندی کو ختم کرنے کی مخالفت کی تھی۔


۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰

ارتقاء توان دفاعی برای مقابله با رژیم فاسد آمریکا ادامه خواهد یافت

سردار جزایری سخنگوی ارشد نیروهای مسلح کشورمان طی سخنانی گفت: نیروهای مسلح جمهوری اسلامی ایران امروز مصمم تر و باانگیزه تر از همیشه مسیر توسعه و ارتقاء توان دفاعی را ادامه خواهد داد.

ابلاغ، سخنگوی ارشد نیروهای مسلح کشورمان در پاسخ به اظهارات وقیحانه ترامپ افزود: از زبان نیروهای مسلح و آحاد مردم بصیر ایران اسلامی به دولت فاسد و شرور آمریکا می گوییم که ارتقاء توان دفاعی کشور برای مقابله با رژیم فاسد آمریکا مسیر توسعه بی وقفه خود را با انگیزه تر و مصمم تر از گذشته ادامه خواهد داد و نیز لحظه ای در دفاع از مظلومان در جای جای جغرافیای جهان ولو در ایالات متحده آمریکا و به خصوص مردم مظلوم منطقه غرب آسیا دریغ نخواهیم کرد.

سخنگوی ارشد نیروهای مسلح تاکید کرد: سپاه پاسداران انقلاب اسلامی امروز عزیز تر و پرتوان تر از هر زمان دیگر رویاهای کثیف سردمداران آمریکا را یکی پس از دیگری آشفته میکند و در ادامه این راه حرف های ناگفته فراوانی هست که در وقت خود جلوه های بیرونی آن را دولت ترامپ مشاهده خواهد کرد.تسنیم


۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰

شمالی افغانستان کے علاقے "میرزا ولنگ" پر دوبارہ طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان کے علاقے "میرزا ولنگ" پر دوبارہ طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ پر ایک بار پھر طالبان نے قبضہ کرکے افغان حکومت کو بے دخل کردیا ہے

ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میزاولنگ پر ایک بار پھر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

صوبہ سرپل کے عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میرزاولنگ پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کے مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے...

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰

اہل تشیع کے ۲۲ مراجع نے اہل سنت کے مقدسات کی بے احترامی کو حرام قرار دیا، آپ نے کیا کیا؟

ابلاغ:مصر کی معروف یونیورسٹی الازہر کے سیکرٹری ڈاکٹر عباس شومان کی شیعہ مخالف تازہ ہرزہ سرائیوں کے جواب میں مصر کی معروف شخصیت سید طاہر الہاشمی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
سید طاہر الہاشمی نے کہا ہے کہ ہمارے ۲۲ شیعہ مراجع نے اپنے فتووں میں اہل سنت کے دینی مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے جبکہ شرپسند افراد شیعوں کے کسی ایک مثبت اقدام کی طرف اشارہ تک   نہیں کرتے!
انہوں نے زور دے کر کہا: شیعوں کے درمیان کوئی ایک شخص ایسا نظر نہیں آئے گا جو صحابہ اور ازواج     

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰

وہی قتل بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا


برطانیہ کی یمن کے متاثرین کیلئے 137 ملین پاونڈ کی امداد اور سعودیہ کو اسی یمن کی تباہی کیلئے 4 ارب پاونڈ کے اسلحے کی فروخت پر مبنی ایک چشم گشا رپورٹ ملاحظہ فرمائیے۔

ابلاغ: برطانوی حکومت کی سیکرٹری انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ، پریتی پٹیل نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق برطانیہ بیرونی امداد کی مد میں یمن جنگ کے متاثرین کیلئے مزید (37ملین) سینتیس ملین پاونڈ کی امدادی رقم ارسال کرے گا جس کے ساتھ ہی یمن کیلئے برطانیہ کی امداد (137 ملین) ایک سو سینتیس ملین پاونڈ تک پہنچ جائے گی۔

منافقت کی انتہا دیکھئے کہ اسی برطانیہ نے سعودی عرب کو یمن پر ڈھائی سال سے جاری جارحیت کیلئے چار ارب پاونڈ کا اسلحہ فروخت کیا ہے جس میں لڑاکا طیارے، میزائل، اور ممنوعہ کلسٹر بم بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مارچ 2015 سے لیکر ابتک سعودی طیاروں نے یمنی شہریوں پر کئی لاکھ کی تعداد میں برطانوی ساختہ ممنوعہ کلسٹر بم برسائے ہیں جبکہ کلسٹر بموں کی فروخت اور استعمال پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق پابندی ہے اور 119 ممالک کی  حکومتوں نے اپنی افواج پر اس کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ آل سعود کو اسلحہ فروخت کرنے سے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھ جانے کی وجہ بنے ہیں نیز عالمی برادری سے یمن کو ملنے والی چند ملین ڈالرز کی امداد کے باوجود، کچھ ممالک یمن کے مخالفین کو اسلحہ فروخت کرکے اس انسانی سبوتاژ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق برطانیہ سرکاری طور پر یمن پر جارحیت کرنے والے اتحاد کا حصہ بن چکا ہے اور یمن سے ملحقہ ساحلوں پر اپنی عسکری قوت میں اضافہ کررہا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی اور سعودی فوجی افسران نیز انٹیلجنس اور لاجسٹک سپورٹ کے عہدہ داران اسی مہینے ستمبر 2017 کے اوائل میں یمن کے ساحلی شہر عدن سے ملحقہ ساحلوں پر پہنچے تھے اور جارح اتحادی افواج کی متعدد نیول پوزیشنز کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی یمن کی بحری دفاعی طاقت، اور عدن، ابیان، تعز اور لاہج کے ساحلوں پر یمنی کوسٹ گارڈز کی پوزیشنز سے متعلق انٹیلجنس معلومات اکٹھی کیں۔ 

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ برطانیہ یمن کے ساحلوں پر اپنی عسکری طاقت میں مسلسل 4 ماہ سے اضافہ کر رہا ہے۔ اور ان چار ماہ کے دوران برطانوی انٹیلجنس افسران نے متعدد بار، بئرعلی،  شبوا، حضر موت، خانفر اور اھور کی ساحلی پٹی کا بھی دورہ کیا اور اس دوران اپاچی ہیلی کاپٹرز سے فضائی اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے ذریعے زمینی مدد فراہم کی جاتی رہی۔   

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی اور سعودی فوجی افسران نے عدن کے نیول بیس کا دورہ کیا ہے اور وہاں پر موجود القاعدہ قیادت جو کہ سعودی پشت پناہی سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ متحارب ہے، اور جارح افواج کی نیول کمانڈ سے مختلف اسٹریٹیجک امور طے پائے ہیں۔  

  

 ایک اور اہم مقصد اس دورے کا یہ تھا کہ تمام موجود اسلحے کی فہرست بندی کی جائے، اور اس میں روسی ساختہ اسلحے کی علیحدہ فہرست تیار کی جائے کیونکہ برطانیہ اور سعودی عرب نے یہ طے کیا ہے کہ روسی ساختہ اسلحے کو برطانوی اسلحے سے تبدیل کردیا جائے اور اپنی جارح اتحادی افواج، بشمول بحری فوج، کرائے کے کولمبین فوجی اور القاعدہ کے دھشت گرد جو کہ یمنی افواج اور عوامی رضاکار فورس سے لڑ رہے ہیں، سے باقی ماندہ روسی اسلحہ لیکر اس کی جگہ برطانوی اسلحہ دیا جائے۔ یہ بھی برطانیہ کی سعودیہ کو مزید اسلحہ فروخت کرنے کی ایک کوشش ہے جس کے نتیجے میں مزید قتل و غارت، مزید بچوں اور عورتوں کی ہلاکت اور مزید خانماں بربادی۔

 ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سعودی اور برطانوی افواج، روس کو عدن کے ساحلوں پر آنے سے روکنا چاہتی ہیں جو عدن پر ایک فوجی بیس قائم کرنا چاہتا ہے۔عدن کے ساحل پر موجود اتحادی جارح افواج کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل عبدالله سالم ال نخعی نے بھی اس علاقے میں بحریہ کی قوت کو بڑھانے کیلئے سعودی اور برطانوی منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان ڈھائی سالوں کے دوران یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں  پندرہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں اور تیس ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2248 خواتین اور 2773 بچے شامل ہیں اس کے علاوہ پینتیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں نیز وبائی امراض خصوصا ہیضے کی وبا پھیلنے اور اسپتالوں پر سعودی طیاروں کے حملوں اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مزید ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچ چکا ہے۔ سعودی طیاروں نے اسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی عمارات پر بے تحاشہ بم برسائے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی بمباری اور یمن کا محاصرہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے، کیوں کہ اس بحران کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط کے دہانے پر کھڑے ہیں، ملک میں پھوٹنے والی ہیضے کی وبا سے سات لاکھ  لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے اور اس کی بنیادی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے کیونکہ سعودی و اتحادی طیاروں نے بمباری کر کے آبی ذخائر تباہ کردیے ہیں، نیز ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں جن میں ستر لاکھ افراد کو شدید قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔  آبی ذخائر پر بمباری کی وجہ سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یمنی شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے یمن ایک بہت بڑی اجتماعی قبر میں تبدیل ہورہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی روک تھام کے لئے اور یمن میں ہونے والے انسانی جرائم کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کریں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں: شیخ جعید

 ابلاغ:بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ شیخ زھیر جعید نے کہا ہے کہ آج جس چیز کا ہم دنیا میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ صرف مذہبوں کے مابین جنگ نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج استقامتی گروہوں نے اپنی ثابت قدمی سے اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو برکنار کردیا ہے۔
شیخ جعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ اور سنی یک جان دو قالب ہیں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اہل سنت اور اہل تشیع کی مشترکہ یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کی تاسیس کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ ایسے بہت سارے چینلز موجود ہیں کہ جو فرقہ واریت اور وہابیت کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں لہذا وحدت کے فروغ کے لے مشترکہ ٹی وی چینلز انتہائی ضروری ہیں۔
شیخ جعید نے کہا کہ ایران صرف ایک شیعہ ملک نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ایک اہم اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰

عدلیہ اور فوج کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے کی نون لیگی کوشش سنگین خطرہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عہنماوں کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور فوج کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے کی جو کوشش نون لیگ کر رہی ہے وہ ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

ابلاغ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس، شیعہ علماکونسل، شیعہ ایکشن کمیٹی، زاکرین امامیہ، ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ، پاسبان عزا، پیام ولایت اور دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع کے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملت کے لاپتا افراد پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔کسی بھی شہری کو اس طرح حراست میں رکھنا آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لاپتا افراد کے معاملے میں پوری شیعہ قوم ایک پیج پر کھڑی ہے۔ جبری گمشدہ افراد کے لیے شروع کی گئی تحریک کا دائرہ کار بہت جلد پورے ملک تک پھیلایا جا رہا ہے۔ بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاََ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر کے ملت کے درد سے سب کو آگاہ کیا ہے۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ اگلے جمعے کو وہ خود کو بھی گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔ ہمارا یہ احتجاج اختیارات سے تجاوز کے مرتکب اداروں اور غیر قانونی طرز عمل کے خلاف ہے۔ جب تک لاپتا افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تب تک ہمارا یہ پُرامن احتجاج اسی انداز سے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اور ہمارا ہر عمل ہماری حب الوطنی کا برملا اظہار ہے۔ ہمیں کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ وطن عزیز میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سب سے زیادہ کی گئی۔ ہمارے نوجوان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ اگر عدالتیں لاپتہ جوانوں کو مجرم ثابت کردیں تو انہیں سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنجیدگی کے ساتھ بلوچستان میں آپریشن کرنا چاہیے۔ عدلیہ اور فوج کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے کی جوکوشش نون لیگ کر رہی ہے وہ ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ ملک دشمن قوتوں کا ساتھ دے کر ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اس کوشش کو قوم اپنے بصیرت و و دانش سے ناکام بنا دے گی۔

شیعہ علما کونسل کے رہنماعلامہ ناظر نقوی نے کہا کہ اس تحریک کا بنیادی مقصد لاپتہ افراد بارے معلومات حاصل کرنا اور ان کو بازیاب کرانا ہے۔ لاپتہ افراد کا آئینی حق ہے کہ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں قانون و آئین کے مطابق سزا دی جائے۔ پانچ کروڑاہل تشیعوں میں کوئی مسلح گروپ نہیں ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئینی راہ اختیار کی۔ فوجی عدالتوں میں صرف سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو سزا دی گئی۔ ملت تشیع کے شہدا کے لواحقین آج تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے اہل تشیع کے قاتلوں کو بھی سولی پر لٹکایا جائے۔ گرفتار شدگان کو نوے دن کے اندر عدالت میں پیش کرنے کے قانون کی خلاف ورزی خود حکومت کر رہی ہے۔ ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔

جعفریہ الائنس کے رہنما سلمان مجتبی نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کے معاملے کو حکومت سنجیدگی سے لے۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ہمارے بچوں کے اہل خانہ کئی سالوں سے ان کا راہ تک رہے ہے۔ ہمیں ان کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔ بیت آئمہ مساجد کے رہنما مولانا نعیم الحسن نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔ ہمارے لیے کو ئی بھی متعصبانہ طرز عمل قابل قبول نہیں۔ ہمیں آگاہ کیا جائے کہ کس قانون کے تحت ہمارے نوجوانوں کو اتنے سالوں سے یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔

ذاکرین امامیہ کے رہنما نے نثار قلندری کہا کہ کہا کہ جیل بھرو تحریک نے اگر شدت پکڑ لی تو حکومت کے لیے مشکل ہو جائے گی۔ ہمارے نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو ملت تشیع آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں مسلم لیگ نون کے خلاف تحریک چلائے گی۔

پریس کانفرنس میں ممتاز بزرگ شیعہ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علما کونسل کے رہنمایعقوب شہباز جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، آئی ایس او کے رہنما قاسم عباس، پاسبان عزا کے رہنما راشد رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ اظہر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، حسن ضغیر، عارف ترابی، ساجد چکوالی اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے صغیر عابد رضوی اور سہیل حسن بھی موجود تھے۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰