یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ابلاغ نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری اور رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف صوبہ تعز کے علاقے موزع میں ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج نے شمال مشرقی صنعا کے علاقے نہم میں سعودی عرب کی ایک بکتربند گاڑی کو بھی تباہ کردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے وادی نملہ میں سعودی اتحادیوں کےٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں سعودی اہلکاروں کو سخت مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یمنی فوج نے نجران میں سعودی اہلکاروں کی پوزیشنوں پر حملہ کرکے ایک سعودی بلڈوزر کو بھی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے  ستمبر کے مہینے میں یمنی فورسز کے حملوں میں 57 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔